فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کینال روڈ پر تیز رفتارموٹرسائیکل سلپ ہونے سے سڑک پرگرنے والا نوجوان جاں بحق’پولیس نے نعش تحویل میں لیکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے کہ ایڈن ویلی کا رہائشی 20سالہ حر محمد ولد قاسم موٹرسائیکل پرشہر کی طرف آرہا تھا جب وہ کینال روڈ سے ملحقہ 204چک موڑ کے قریب پہنچا توتیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے سڑک پرگرپڑا سر میں شدید چوٹ آنے سے موقع پرہی زندگی کی بازی ہارگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کردی تاہم تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے نعش تحویل میں لیکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ بسم اﷲ چوک میں فیکٹری میں کام کرتے ہوئے محنت کش مکسچر مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ خضرآباد کا رہائشی 32 سالہ راشد ولد محمد صدیق ڈی ٹائپ کالونی بسم اﷲ چوک کے قریب واقع فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا، کام کرتے ہوئے اس کا بازو مکسچر مشین میں پھنس گیا، چیخ وپکار پر دیگر ساتھیوں نے مشین کو بند کیا تو اس کا بازو بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے محنت کش کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
54