28

موٹر سائیکل چوروں نے نصف درجن شہریوں کو پیدل کردیا

گوجرہ (نا مہ نگار) موٹر سائیکل چوروں نے ”ات”مچا دی۔ معلوم ہوا ہے کہ دستگیر کالونی کے محمد سلیم انجم نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی محلہ کوٹ عبدی کے علی حسن نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کی تھی چک نمبر 423 ج ب کا محمد پرویز خریداری کیلئے شہر آ یا اور موٹر سا ئیکل ملکا نوا لہ بازار میں کھڑی کی،چک نمبر 281 ج ب کے نوجوا ن محمد قاسم نے اپنی موٹر سا ئیکل بوائز کالج کے گیٹ پر کھڑی کی، چک نمبر 279 ج ب کے وہا ب جبار نے اپنی مو ٹر سا ئیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی جبکہ محلہ تاج کا لونی کے محمد ندیم نے اپنا موٹر سا ئیکل رکشہ اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا ہوا تھا کہ نا معلوم چورو ں نے انکی موٹر سا ئکلیں اور موٹر سا ئیکل رکشہ چوری کرلیا اور فرار ہو گئے تھا نہ سٹی گو جرہ و تھا نہ صدر نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں