31

مٹھی بھر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیابی حاصل کرنے نہٰں دینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستانی قوم پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دہشت گردوں کے سامنے پاکستان کے عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔ پشاوردہشت گردی کا واقعہ پاکستان کی سیکورٹی اداروں کو منتشر کر سکتا ہے نہ ہی ان کے دفاعی محاذ کو شکست دے سکتا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان پر خودکش حملہ آور اور ان کے آلہ کار پاکستان کے مخصوص سیاسی حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے مخصوص اور مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کرنے دیں گے، ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے گوکھووال میں ”کشمیریوں سے رشتہ کیا ؟لاالہ الا اللہ سیمینار” سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں