19

مچھرکی افزائش نسل کی روک تھام انتہائی ضروری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اے ڈی سی جی نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے محنت، لگن اور جذبے سے کام کیا جائے۔ مچھر کی افزائش نسل کی رو ک تھام انتہائی ضروری ہے، انسداد ڈینگی ٹیمیں تما م ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔ ا نسد اد ڈینگی ٹیمیں جوہڑوں، تالابوں، زیر تعمیر عمارتوں، سروس اسٹیشنز، ٹائر شاپس، کاٹھ کباڑ شاپس، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات پر کڑی نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں