21

مکان خریدنے کاجھانسہ دیکر شہری سے 65 لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چالاک ملزمان نے مکان خریدنے کا جھانسہ دیکرشہری سے 65 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی،رقم کے بدلے میں چیک دیا جوکہ بنک سے کیش نہ ہوسکا۔مدینہ ٹائون پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان خالد وغیرہ کی تلاش شروع کردی۔سوساں روڈ چناب مارکیٹ کے رہائشی قمرالزمان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کا واقف کارملزم اسکے پاس آیا اورمکان خریدنے کیلئے65لاکھ کی رقم حاصل کی بعدازاں رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جوکہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکا۔جس پر پولیس کواطلاع کی تومدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں