60

مکتوب گوجرہ

تحریر…تنویرحسین
عوام کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سے اپیل ہے کہ” ایک نظر ادھر بھی” فیصل آباداورضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سنگم میں واقع تحصیل گوجرہ مسائلستان میں تبدیل ہو کررہ گیاہے۔یہاں پر سوئی گیس کی بند ش نے عوام کومشکلات سے دوچار کیاہواہے جس سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثرہیں اورمقررکردہ شیڈول کے مطابق بھی سوئی گیس کی فراہمی ناممکن ہے۔خواتین کوخانہ داری امورسرانجام دینامشکل ہو چکاہے۔کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔شہری حلقے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں محلہ حفیظ پارک ، اکبر پارک ،حیدر پارک ،حسنیہ کالونی،شریف پورہ ،انصار کالونی سمیت دیگر ملحقہ آبادیاں بری ی طرح سے متاثرہیں۔ حکام کو بار ہا سوئی گیس کی بند ش کے بارے آگاہ کیاگیا مگر افسران کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کوزندگی اجیرن بنارکھی ہے۔گوجرہ میںعطائی بھی انسانی جانوں سے کھلے عام کھیلتے ہو ئے دیکھے جاسکتے ہیں۔جنہیں ارباب اختیارکی جانب سے کھلی چھٹی ملی ہو ئی ہے۔مقامی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے عوام کا سکھ چین چھین لیاہے ۔بازاروں گلیوں اور محلوں میں گھومنے والے آوارہ کتوںکی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔شہربھر میں قائم ہو نے والی تجاوزات شہریوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے۔دکانداروں نے اپنا سامان دکانوں سے باہرکئی کئی فٹ تک پھیلا کر شہرمیں خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیںجسکے باعث شہرکے بازاروں سے گزرنا محال ہو چکاہے۔میونسپل کمیٹی کا انکروچمنٹ پر مامور عملہ کی عدم دلچسپی نے شہر کا حسن تباہ کر رکھاہے ۔جبکہ جگہ رکشہ سٹینڈ بن چکے ہیں بازاروں میں کھڑے رکشے اور ریڑھیاں ٹریفک کی روانی کو بری طرح سے متاثر کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار کو بار ہاآگاہ کیا گیا مگربہتری کی بجائے ان مسائل میںروز بروز اضافہ ہو تا جارہاہے اور افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔شہربھرمیں سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث گلی محلوں اور بازاروںمیں کھڑے پانی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔بار شوں کے دنوں میںخصوصا لوگوں کا گھروں سے باہرنکلنا اور گلیوں سے گزرنامحال ہو کر رہ جاتاہے ۔ دوسری جانب بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ ہر چیز عوام کی دستر س سے باہر ہوچکی ہے۔پرائس کنٹرول افسران کہیں بھی نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے دکاندارمن مانیوں میں مصروف ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرزکی طرف سے کرایہ میں کمی نہ ہو سکی اور ٹرانسپورٹ عملہ اور مسافروںسے منہ مانگے کرائے دیدہ دلیری سے وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں منہ مانگا کرایہ نہ دینے اور احتجاج کر نے والے مسافروں کو راستہ میں ہی ویرانوں میں اتار دیا جاتا ہے مسافرذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ ارباب اختیارٹرانسپورٹ عملہ کو محاسبہ کی نکیل ڈالنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوںنے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سے فوری طور پرنوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں