فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ 215ر۔ب مکوآنہ میں 2متحارب گروپوں میں مسلح تصادم،فائرنگ کی زد میں آکر گولیاں لگنے سے گھر کے باہر بیٹھا ایک شخص قتل،دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز 215ر۔ب مکوآنہ میں لونا گروپ اورعلی گروپ کے مسلح افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے کہ اسی دوران گھرکے باہر بیٹھے چھ سالہ نفر علی ولد محرم علی اور 70سالہ احمد علی ولد علی محمد گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے دونوں گروپوں کے ملزمان ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، بعدازاں مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر دوران علاج نفر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
