مکوآنہ(نامہ نگار)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چورمال زرلوٹ کرفرارہوگئے مزاحمت پرایک خاتون کوزخمی کردیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر فیصل آبادکے علاقہ چک نمبر 228رب مکوآنہ خانوآنہ بائی پاس میں اعظم بار کے ڈیرہ کے قریب 5/6کس مسلح ڈاکو بابرنامی شخص کے گھر میں داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کرگھریلوقیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی ڈاکوئوں نے مزاحمت پر روشنائی بی بی عمر 40/45سال کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیااور فرارہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر عورت کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیادوسری وادات تھانہ کھرڑیانوالہ علاقہ مکوآنہ میں ہوئی سرشام تین موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکوئوں اعوان ٹریڈرمیں گھس گئے اورگن پوائنٹ پرسہیل اعوان سے پچاس ہزارنقدی ،لائسنسی پسٹل چھین کراسلحہ لہڑاتے ہوئے فرار ہوگئے
31