78

مہرآفتاب ہرل مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردارہوگئے

چنیوٹ(نامہ نگار)سابق ضلعی صدر پی مسلم لیگ ن اور پی پی 95سے امیدوار برائے ایم پی اے مہر آفتاب ہرل مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 95 مہر آفتاب ہرل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے ن لیگ کیساتھ وابسط ہوں ماضی مسلم لیگ ن کیساتھ گزرا 2008 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا پارٹی نے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو ٹکٹ دیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق اور مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنائیں گے مولانا محمد الیاس چنیوٹی مذہبی حوالے سے بھی شخصیت ہے انشا اللہ ہم الیکشن ون کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ وابسط ہیں اور رہیں گے پارٹی کے علاوہ کسی بھی اور امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اس موقع پرمسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار برائے ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ مہر آفتاب ہرل نے میری حمایت کا اعلان کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں پاکستان مسلم لیگ ن کو اس سیٹ کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم الیکشن جیتیں گے یہ مہر آفتاب ہرل کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہماری جماعت کی پالیسی کے مطابق ہم پوری ذمہ داری کیساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے ہم مسلم لیگ ن کی جانب سے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں