24

مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اسلحہ سمیت قانون کے شکنجے میں آ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے اے ایس آئی اسلم کو اطلاع ملی تھی کہ مظفر کالونی میں شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں دولہا کے دوست ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں اور گولیاں بجلی کی تاروں کو لگنے سے تاریں ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس پر مذکورہ تھانیدار ماتحت عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے عاطف علی نامی لڑکے کو اسلحہ سمیت قابو کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ دیگر ساتھی بھاگ گئے اور انکے خلاف ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں