فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اورآتشبازی کا مظاہرہ کرنے والے 4افراد قانون کے شکنجے میں آگئے۔بتایا جاتا ہے کہ 93ر۔ب کے رہائشی عرفان گورسی کی شادی کی تقریب میں رسم مہندی کے موقع پر دولہا کے دوست محسن وغیرہ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کا مظاہرہ کررہے تھے کہ پولیس پارٹی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر مذکورہ منچلے نوجوانوں کواسلحہ سمیت قابوکرکے بازپرس شروع کردی۔
29