17

مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان اپنی ہی گولی لگنے سے دم توڑ گیا

چنیوٹ(نامہ نگار )تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 130 میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی لگنے سے دم توڑ گیا نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ورثا کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار ورثا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ مین سرگودھا روڈ بلاک کردی گئی بتایا گیا ہے کہ تھانہ رجوعہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 130 میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر دم توڑ گیا پولیس ذرائع کے مطابق ندیم عباس نامی نوجوان مہندی کی تقریب میں شریک تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے کے دوران اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا اور فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اپنے ہی فائر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی دوسری جانب ورثاء نے اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مین سرگودھا روڈ بند کردی جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں