فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی این اے 100کی امیدوار سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ مہنگائی وبے روز گاری کے باعث چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ایک طرف مہنگائی کا جن بے قابو تو دوسری جانب بڑھتا ہوا معاشی بحران کا طوفان غریبوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات ہیں’ عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ اسوقت ملک میں ہر طبقہ پریشان ہے حکومت کو چاہئے کہ معاشی ترقی کیلئے تجارت کو بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرغیر ضروری ٹیکسوں اور مارک اپ کا بوجھ کم کرکے مزدوروںاورعوام کو ریلیف دے بصورت دیگر ملک میں زراعت،صنعت و تجارت کو فروغ دینے کی باتیں محض طفل تسلیاںثابت ہونگی ۔
