چنیوٹ(نامہ نگار)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی سراپا ا حتجاج بن گئی’ ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی’ مین جھنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر د یا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع چنیو ٹ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی آٹا کی لمبی قطا روں میں شہریوں کو ذلیل کرنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی’ ضلعی دفتر جھنگ روڈ چنیوٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور مین جھنگ روڈ کو ہر قسم کی ٹر یفک کے لیے بند کر دیا ریلی میں جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ کے امیر چوہدری اسلام، لیاقت مغل ایڈووکیٹ، عالیگر، طاہر قدیر قاسم ریاض، آصف ملک، مرزا طیب، فراز ولہ را ئے اور فضل ہرل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
