فیصل آباد(پ ر)پاکستان فلا ح پارٹی کے رہنما سید آفتاب عظیم بخا ری نے کہا کہ تاریخ کی بلند ترین شرح مہنگائی نے غریب اور سفید پو ش طبقے کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیو جہ سے خود کشیوں کے رجحان میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے پا کستا ن کے نااہل حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ا یک وقت کی روٹی کے نوالے کو بھی ترسنے لگے ہیں 200 خاندانوں نے پاکستان کے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے ان حالات سے نکلنے کاواحد راستہ آٹے کی لائن میں کھڑا ہونے کی بجائے کرپٹ نااہل بے حس حکمرانوں کو کہڑے میں کھڑا کرنے سے نکلے گا کیونکہ جب تک قبضہ مافیا کے خلاف عوام نہیں کھڑی ہو گی تب تک حالات کا بدلنا ناممکن رہے گا قربانی ہمیشہ عوام نے دی ہے اور اسکے بدلے مراعات کے مزے اشرافیہ نے لوٹے ہیں تمام مسائل کا حل فقط اپنے حقوق کے لیے میدان میں آنے سے ہو گا کرپٹ حکمرانوں کرپٹ بیوروکریسی وڈیروں جاگیر داروں اور اشرافیہ کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑکر اپنے حقوق کو غاصبوں کے چنگل سے لینا پڑے گا۔
45