24

مہنگائی نے غریبوں کوخودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 116رانا عدنان خاں نے کہاہے کہ مہنگائی نے غریبوں اور متوسط طبقہ کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔آٹا ، چینی، گھی ، دالیں ، سبزیاں، چکن ، دودھ و دیگر بنیادی اشیا ضروریہ غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔بجلی ، گیس ، پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔پٹرول ، ڈیزل،کھادیں روز بروز مہنگی ہو رہی ہیں۔ذخیرہ اندوزی دھڑلے سے کی جاتی ہے۔ملاوٹی اشیا خوردونوش کے استعمال سے بچے بوڑھے جوان بیمار ہو رہے ہیں۔لا قا نو نیت کی انتہا ہو چکی ، چوریاں ، ڈکیتیاں اور ر ہز نی کی وارداتوںمیں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پولیس وی وی آئی پیز کی سیکورٹی اور پروٹو کول پر لگی ہوئی ہے۔ہم بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔کیونکہ ہم نے اللہ کے نظام کی بجائے سودی نظام کو ویلکم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں