31

مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگیاں اجیرن ہوچکی

فیصل آباد(پ ر )سابق و فا قی مشیرداخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈ و و کیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پرہونیکی وجہ سے عام آدمی کی زند گیا ں اجیرن بن چکی ہے ۔سفید پوش طبقہ بھوک اور افلاس سے مررہا ہے ۔ اشرافیہ اور منافع خور مافیا کو ر مضا ن شریف کی آمد سے پہلے فوری نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے 17 سکیل سے اوپر تمام سرکاری ا فسر ا ن،آرمی ،بیوروکریسی اور عدلیہ کی مراعات میں فوری کمی کی جائے اور ان کی تمام پنشنز اور اعزازیے ایک سال کیلئے بند کردیے جائے۔ حکمران فوری طور پر حالات کو قابو کرے ورنہ نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سلیکٹرز کا مقابلہ کرکے ایک سلیکٹڈ کو گھر بھیجا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق کا تحفظ اور دوغلے نظام کا مقابلہ کیا۔ آئین پاکستان پیپلز پارٹی نے بنایا اوریہی پارٹی اس کو بچائے گی۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے آئین پاکستان کی بنیاد رکھی۔ 1973ء کا آئین بانی پیپلز پارٹی بھٹو شہید کی امانت ہے آئین پاکستان ریاست اور شہریوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت پسند ملک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں