فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جما عت اسلامی کے صوبائی نائب ا میر سردارظفرحسین خان نے ملک میں مہنگائی کے حوالہ سے ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کو انتہائی تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی نصف سے زائد آبادی بے روزگاہو چکی ہے، ملک کی دوتہائی آباد ی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔ 20ہزار اوسطاً تنخواہ لینے والے شخص کا گھر کا بنیادی خرچہ 60 ہزاروپے سے تجاوزکرچکا ہے ۔ لوگوں کو دو وقت کی باعزت روٹی کمانے کے لیے بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں،یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں،حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے سے نمٹنے کی حکمت عملیاں بنانے کی بجائے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لے ۔
44