26

مہنگائی کے ساتھ ساتھ ملک بدامنی کی لپیٹ میں ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور فنانس سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل و نگ شاہد سعید انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈٹولہ اپنے اقتدارکودوام بخشنے ا و رالیکشن سے بھاگنے کے لئے افراتفری پھیلا ر ہاہے ،عمران خان کوہردوسرے روزگرفتارکرنے کے لئے زمان پارک کبھی بنی گالاپرچڑھائی کردی جاتی ہے ،کارکنوں کی مزاحمت پرپھریہ بھگوڑے بھاگ جاتے ہیں یہ یادرکھیں عمران خان نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی تسلیم کی ہے اورآئندہ بھی کرینگے مگرجس اوچھے طریقے سے امپورٹڈٹولہ گرفتاری چاہتاہے وہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے کارکن اپنی جانوں پرکھیل کراپنے کپتان کی حفاظت کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کے لیے عوام سے فیصلہ لینا ہوگا، پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات ہونے چاہئے ، مہنگائی کے ساتھ ساتھ ملک بدامنی کی بھی لپیٹ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں