41

مہنگا آٹا فروخت کرنیوالوں کومعاف نہیں کرینگے ‘ شہباز شریف

لاہور(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو آٹا مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خودساختہ مہنگا ئی بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور آٹا مہنگا بیچنے والوں کوپکڑاجائے۔ تفصیل کے مطا بق وزیر اعظم سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجا ب نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول رکھا جائے۔وزیراعظم نے افسران سے مکالمہ کیا کہ محکمہ صحت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے زہریلے طنز نے سیاست کو بدنام کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ہٹانے اورمسلم لیگ (ن )کو احتساب کے نام پر نشانہ بنانے کے منظم منصوبے کا حصہ تھے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران کے زہریلے وار سے سیاست کو نقصان پہنچا اور معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری کا ایجنٹ بن کر کام کر رہے ہیں، عمران خان نے سماج کو پولرائز کیا ہے اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں