24

مہنگی ترین اشیاء ‘ شہری محدود خریداری پرمجبور

لاہور(بیوروچیف)مہنگائی کے اثرات ر مضا ن کی آمد سے قبل ہی کھل کر سامنے آنے لگے ، بازاروں میں سناٹا ہے شہری محدود مقدار میں اشیائے خورونوش خریدرہے ہیں۔گزشتہ سا ل کے مقابلے میں اس سال رمضان میں تاریخی مہنگائی کا سامنا ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی،رمضان میں دسترخوان سجانا بھی مشکل ہوگیا، مہنگے پٹرول، بجلی کے بھاری بلو ں سے کچھ بچے تو رمضان کا اہتمام کریں۔گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو رمضان میں کثرت سے استعمال ہونیوالی بیشتر اشیا کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، تیل 100سے 150روپے لیٹر مہنگا ہوا، چائے کی پتی 600 روپے کلو تک مہنگی ہوئی، کھجور کی قیمت بھی دگنی ہوگئی، دالیں چاول اور مصالحہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔دکانداروں کے مطابق رمضان کے لیے خریداری کا رجحان 50فیصد تک کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں