کراچی(بیوروچیف) کراچی کے میئر کے انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔میئر کراچی کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی نون لیگ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے قائدین کی باضابطہ ملاقات ہوگی ، جس میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت سے میئر کراچی کے انتخاب کیلئے حمایت کرنے کی درخواست کریگی۔میئر کراچی کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحاد ہونے کے قوی امکان موجود ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 7 نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد کراچی میں میئر بنانے کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کے وفد نے جماعت اسلامی سے بھی بات کی تھی
20