20

میاں انوارالحق وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکردار ادا کرینگے

فیصل آباد(پ ر)ریلوے پریم یونین کے راہنمائوں چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدرشیخ محمدانور،جنرل سیکرٹری خیرمحمدتونیو،چیف آرگنائز رخالد محمود چوہدری ودیگرنے میاں انوارالحق ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے وہ پا کستا ن میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے فروغ اوروکلا برادری کی فلاح و بہبودکیلئے بھرپورکرداراداکریں گے۔جماعت اسلامی کے راہنماں نے کہاکہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کی بار کی صدارت بلاشبہ ایک بہت بڑااعزازہے اس لئے ان کے کاندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داری کا بوجھ آن پڑی ہے۔فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بنچ کا قیام شہریوں اور وکلا کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے۔توقع ہے نومنتخب صدر ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں اور اپنے دورصدارت میں ہی اس مطالبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر تاریخ میں اپنانام رقم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں