فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین اتحاد گروپ کے متفقہ امیدوارمیاں رشیداحمد نے رابطہ عوام مہم تیز کردی جس کے دوران انہیں بھرپورپذیرائی مل رہی ہے،حلقہ بھرکی سیاسی، سماجی شخصیات، چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں ،کونسلرزاورووٹروں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ PP-115سے چیئرمین اتحاد گروپ کے متفقہ امیدوارمیاں رشید احمد کے انتخابی نشان”مور”پرمہریں لگا کر انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنارکرینگے،اس موقع پر ووٹروں اورسپورٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں رشید احمد نے کہا کہ میں 8فروری کوہونیوالے عام انتخابات میں آپ کی خواہش پرPP-115سے الیکشن لڑرہا ہوں اورانشاء اللہ ایم پی اے منتخب ہوکر آپ کی امنگوں اورتوقعات پرپورا اتروں گا میاں رشید احمد نے مزید کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اورمیں عوامی خدمت کے جذبہ سے PP-115سے الیکشن لڑرہا ہوں عوام 8فروری کومیرے انتخابی نشان ”مور”پرمہریں لگاکر مجھے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔
