فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ملک عامر شریف نے ساتھیوں کے ہمرا ہ حلقہ این اے 101سے ن لیگی امیدوار میاں عرفان منان اور حلقہ پی پی 114سے امیدوار شیخ محمد یوسف کے حمایت کا اعلان کر دیا۔ ملک عامر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ہوں گے شیر کی فتح یقینی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک شاہد شریف آف شکاگو کی ہدایت پر ن لیگ کے امیدواروں کی نہ صرف حمایت کی جائیگی بلک گھر گھر جاکر الیکشن مہم شروع کر دی گئی۔
