26

میاں فرخ حبیب کو من گھڑت مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتا

فیصل آباد(پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر ا مید و ا ربرائے ایم پی اے پی پی 114چوہدری عمرفار و ق کاہلوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک ا نصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کوحق بات کہنے سے روکا نہیں جا سکتا ان کی ایف آئی اے میں طلبی ان کو جھکا نے کی بھونڈی کوشش ہے ا یف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں میاں فرخ حبیب پرکرپشن اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام لگایا گیا ہے جوسراسرجھوٹ پرمبنی ہے عمرفاروق نے کہا کہ پہلے فرخ حبیب پرفواد چوہدری کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیاگیا اب ایف آئی اے کی طرف سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس بھیجاگیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں فرخ حبیب عمران خان کے سپاہی ہیں اورانکو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا وہ اپنے قائد عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران فسطائی ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنوں کوعمران خان کا ساتھ دینے سے نہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں