24

میاں فرخ حبیب کے وژن کے مطابق NA-108 کے عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایم این اے میاں فرخ حبیب نے ماڈل ٹائون اے بلاک اور گول بھٹہ آبادی سی سی 3 کے رہائشیوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا’ ماڈل ٹائون اے بلاک اور گول بھٹہ آبادی سی سی 3 میں دو نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا’ جس کا باقاعدہ افتتاح میاں فرخ حبیب کے بھائی میاں نبیل ارشد اور سابق ایم پی اے شکیل شاہد نے کیا’ اس موقع پر ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں فرخ حبیب کے بھائی میاں نبیل ارشد اور سابق ایم پی اے شکیل شاہد کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق ایم این اے میاں فرخ حبیب کے وژن کے مطابق این اے 108 کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں’ یہ عوام کا پیسہ ہے جو عوام پر خرچ ہو رہا ہے’ ہم صرف وسیلہ بن رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے’ بڑے بڑے دعوے کر کے حکومت میں آنے والوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور وہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان ظالم حکمرانوں کو دریا برد کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں