34

میاں محمد آصف ڈی جی ایف ڈی اے تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی جی ایف ڈی اے محمد زاہد اکرام کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد آصف کو ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو کہ جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لینگے۔ یاد رہے کہ محمد آصف قبل ازیں فیصل آباد میں قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد’ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد سمیت مختلف کلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ محمد آصف کے ڈی جی ایف ڈی اے تعینات ہونے سے فیصل آباد شہر کی خوبصورتی اور تعمیر وترقی میں مزید اضافہ ہو گا اور موصوف فیصل آباد کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں