فیصل آباد(پ ر) سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 106توصیف نوازخان نے پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو،ساری قوم نئے سال میں مثبت اور اچھے کی امید رکھے کیونکہ 8فروری کا سورج نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ نواز شریف آج بھی پاکستانی سیاست کا محور ہیں ، مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط اور متحد ہے۔
