فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سا بق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلا ف جھوٹے مقدمات واپس لے کر انکی سزا ختم کی جائے اور انکی انتخابی مہم کے دوران موجودگی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو آزادانہ اور آ ئین و قانون کے مطابق فیصلے د ینے چاہئیں ۔ پسند نا پسند کسی صو ر ت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، انصاف کا ترازو ہر صورت برابر ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ا و ر نہ ہی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن ر یلیف پر ریلیف حاصل کر رہے ہیں عدالتیں گھنٹوں ان کا انتظار کرتی ہیں ۔
