فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی 111سے نامزد اُمیدوار چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اوراس کے قائدمیاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی تعمیروترقی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دی ہے 2017تک روزمرہ کی اشیاء سمیت بجلی گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاموازنہ کیاجائے توثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے معیشت کابیڑہ غرق اورغریب عوام کے چلوہے ٹھنڈے کئے۔اُنہیں اورعوام کوبھی میاں نوازشریف کے کئے گئے وعدوں پریقین ہے8فروری کومینڈیٹ ملنے کے بعدمسلم لیگ ن ایک بارپھرعوام کومعاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگی۔کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اُنہوں نے کہاکہ9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے اور نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے باوجودپی ٹی آئی کے کچھ لوگ ابھی تک کسی خوش فہمی کاشکارہیں اُنہیں علم نہیں کہ ایسی جماعت عوامی نمائندگی کے قابل نہیں ہوسکتی۔ اُنہوں نے کہاکہ بعض حلقوں میں ہمیشہ آزاداُمیدوارمنتخب ہوتے رہتے ہیں 8 فروری کوبھی جومنتخب ہوں گے اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کاحصہ ہوں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ 8فروری کوعوامی مینڈیٹ ملاتومیاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سیاسی استحکام کی بجائے معاشی استحکام کوترجیح دیگی۔
