فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں محمد نواز شریف ہمیشہ کشمیری قوم کا ساتھ دیا ہے’ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’ اس وقت ہماری کشمیری بہن بھائی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ مسلم لیگ (ن) اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں’ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر اتحادگروپ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے مہمان خصوصی امیدوار این اے 102 مسلم لیگ (ن) چوہدری عابد شیرعلی’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کیا’ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد میاں محمد نواز شریف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ کشمیریوں کے امنگوںکے مطابق حل نہیں ہو جاتا’ انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام محمد بن قاسم جیسے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں جو آئے اور ان کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائے’انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف مظلوم کشمیریوں کیلئے محمد بن قاسم کا کردار ادا کرے گا اور بھارتی بربریت سے نجات دلائے گا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر اتحادگروپ کے صدر چوہدری بہادر علی’ سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ریاض’ جنرل سیکرٹری ملک اعجاز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے’ ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا’ ہم 8 فروری کے بعد میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوںکو بھارتی ظلم و زیادتی سے بچایا جائے ‘مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو انکے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔
