53

میاں نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ ٹوبہ میں ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف انتخابی مہم کا آغاز17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کرینگے انھوں نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے آئندہ ہفتے سے وہ باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کیلئے مختلف شہروں میں جلسے اور جلوسوں سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل نواز شریف کا22جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے20سے26جلسے شیڈول تھے جن میں اب اضافہ کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب مجموعی طور پر ملک بھر میں 50 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں