20

میاں نواز شریف کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورپی پی 112 سے اُمیدوار اسرار احمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی بلے کا انتخابی نشان ملنے کے باوجود سیاسی میدان میں شکست سے دو چارہوگی اوروہ دھاندلی کے الزامات اور اداروں کوتنقیدکانشانہ بنائیگی۔ مسلم لیگ ن اس کاپوری طرح مقابلہ کریگی۔اُنہوں نے کہاکہ اب 2018جیسے حالات نہیں ہوں گے آج بھی مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت اورعوام کے لئے قابلِ اعتمادلیڈرمیاں وازشریف ہیں۔مختلف یونین کونسلوں میں مسلم لیگی رہنمائوں اور حلقہ نیابت کے لوگوں ے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف7سال بعداپنے خلاف قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات میں سرخرو اور تاحیات نااہلی ختم ہوگئی ہے اب وہ15 عوامی عدالت میں جارہے ہیں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے فیصل آبادمیں سب سے بڑاجلسہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں