35

میرا بڑی سکرین پر کام کرنا سب کیلئے سرپرائز ہوسکتا ہے ‘ ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ٹیلی ویژن ( ٹی وی ) سکرین پر واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ سکرین پر واپسی ضرور کریں گی لیکن ابھی نہیں۔ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انڈسٹری کی معروف جوڑی نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے اور اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔ جب ایمن سے ان کی ٹی وی سکرین پر واپسی کے بارے پوچھا گیاتو اداکارہ نے بتایا کہ دراصل میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں، میں نے بچپن سے کام شروع کیا تھا، پھر میری شادی ہو گئی اور جلد ہی ایک بیٹی کی ماں بن گئی، جس کے بعد میں نے بریک لیا لیکن میں اپنی بریک سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہوں، تاہم ، شاید میں واپس آؤں گی لیکن ابھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں