فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا احمد شہریار خاںمیرا چھوٹا بھائی ہے’ ان کی کامیابی میری کامیابی ہے’ یہ مجھے جہاں بھی بلائیں گے میں جائوں گا’8 فروری کو رانا احمد شہریار خاں کو آٹھ بازاروں سے کامیاب کروا کر اپنی وفائوں کا ثبوت دوں گا’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خاں کی کال پر جھنگ بازار میں رانا احمد شہریار خاں کے جلسہ میں شرکت کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ میرا ہر قدم رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کیلئے اٹھتا ہے’ اس کیلئے مجھے جہاں بھی جانا پڑا جائوں گا’ میرا مقصد صرف رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی ہے’ انہوںنے اپنے ہزاروں کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے انکی ایک کال پر جلسے میں شرکت کر کے ان کا مان بڑھایا اور قائدین کی نظروں میں انکی عزت میں اضافہ کیا۔
