37

میری زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں ‘ جمائما خان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)جمائما خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں ہے اور سیاسی لڑائیوں سے دور رہنے کے لیے سیاسی معاملات میں بحث کرنے اور حصہ لینے سے گریز کرتی ہیں۔ برطانوی سوشلائٹ اور رومانوی کامیڈی واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کی ہدایت کار اور مصنف نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ انٹرویو کی ریکارڈنگ شروع ہونے سے پہلے جمائما خان نے ہلکے پھلکے لہجے میں کہا کہ انہیں سیاست کو اپنی زندگی سے باہر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کوئی سیاست نہیں کے اصول بنائے جس میں جمائما کے واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اسی انٹرویو میں جمائما نے پاکستان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے طور پر پاکستان میں گزارے دس سال کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی۔ جمائما نے بتایا کہ وہ جان بوجھ کر سیاسی معاملات سے دور رہتی ہیں تاکہ سیاست سے جڑے تنازعات سے دور رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں