فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار این اے 100 واہ پی پی 108 سدرہ سعید بندشہ نے کہا کہ شہیدوں کے خاندان کا قرض اٹھ فروری کو ووٹ کی طاقت سے ادا کریں گے میرا مقابلہ موجودہ وقت کے فرعونوں سے ہے تیر کے نشان پر مہر لگا کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں اگر میرے حلقے کے عوام اور نوجوانوں کا روشن مستقبل درکار ہو تو تیر کو ووٹ دیں ان خیالات کا اظہار عوامی مقبولیت سے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے والی نہتی لڑکی ایم این اے و ایم پی اے کی امیدوار سدرہ سعید بندشہ نے مختلف چکوک اور یونین کونسلز میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
