19

مینٹی نینس کے کاموں کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے

فیصل آباد (پ ر) جنرل منیجر (آپریشن) فیسکورانامحمد ایوب نے کہا ہے کہ صارفین کوبجلی کی بلاتعطل سپلائی اورانہیں کوالٹی سروسز کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ موسم گرما کی آمد کے پیش نظرفیسکو ریجن میں جاری مینٹی نینس کے کاموں کو 15مارچ تک مکمل کیاجائے ۔صارفین کی سہولت کے پیش نظر نا گزیر شٹ ڈائون کے دوران بجلی کی بندش کا دورانیہ کم سے کم رکھاجائے اور صارفین کو ہر ممکن ذرائع سے بجلی بندش سے مطلع رکھیں ۔ رانامحمد ایوب نے جنرل منیجر آپریشن فیسکو کا عہدہ سنبھالتے ہی پانچوں آپریشن سرکلز کے ایس ایز کوصارفین کو بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو مزیدبہتر بنانے اورانہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں