ساہیوال(بیوروچیف) میونسپل آفیسر جاوید انور گوندل کی شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے نیو فرید ٹاؤن روڈ پر غیر قانونی تعمیر شدہ خالد عزیز کی دوکان، نواب ٹاؤن میں غلام حیدر، فرید ٹاؤن روڈ پر شبیر احمد کی دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اسی طرح 135/9Lعارفوالا روڈ پر کاروائی کے دوران غیر قانونی کلینک، حسن کمرشل مارکیٹ کا مارکیٹنگ آفس اور غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ امجد سلمان کی ملکیتی عمارت کو سیل کر دیا۔جی ٹی روڈ پر کاروائی کے دوران خان محمد کی ملکیتی غیر قانونی عمارت، بشیر کالونی میں مبین خان کی ملکیتی عمارت اور غیر قانونی طور پر بنایا گیا انڈس سٹی کالونی کے آفس کو سیل کر دیا گیا اور سائٹ پر جاری ڈویلپمنٹ ورک کو بھی فوری روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ٹولرنس پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور گزشتہ ایک روز کے دوران 9غیر قانونی دوکانوں کو سیل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
37