فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی پیپرز کی چیکنگ کے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے جس سے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے پیپر چیک کرنے والے اساتذہ کو 50پیپرز چیک کرنے پر 35روپے فی پیپر اور 50سے کم پیپرز چیک کرنے پر 40روپے فی پیپر معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح انٹر میڈیٹ کے پچاس پیپرز چیک کرنے والے اساتذہ کو 50روپے فی پیپر اور 50سے کم پیپرز چیک کرنے والے اساتذہ کو 40روپے فی پیپر معاوضہ دیا جائے گا، مزید براں وہ تمام اساتذہ جو امتحانی ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہیں ساڑھے تین روپے فی پیپرز معاوضہ دیا جائے گا ۔اساتذہ نے ان کے معاوضے پر ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
37