ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو میڈم ضحی شاکر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر کا شمار محنتی و قابل افسران میں ہوتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل سرکاری ملازم کے اہم فریضہ میں شامل ہے لہٰذا عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے لہٰذا عوام کے لئے میرے آفس کے دورازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
31