کنجوانی(نامہ نگار) میڈیا اور پولیس کا چو لی دامن کا ساتھ ہے صحافی ریاست کا چوتھا ستو ن ہیں میڈیا نمائندگان جرائم کی بیخ کنی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا ا ظہا رایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد اظہر جواد نے ا یس پی آفس تاندلیانوالہ میں صحافیوں کے سا تھ تعارفی میٹنگ میں کیامیٹنگ میں تا ند لیا نو ا لہ ۔کنجوانی اور ماموں کانجن پریس کلبز کے صحا فیوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ا یس پی شمس الحق درانی کی ٹرانسفر کے بعد نئے تعینا ت ہونیوالے ایس پی صدر ڈویژن فیصل آ باد ا ظہر جواد نے چارج سنبھالنے کے بعد صحا فیو ں کیساتھ تعارفی سیشن اور میڈیا بریفنگ د ی۔ ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد اظہر جواد کا کہنا تھا کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں صحافی معاشرے میں جرائم کی نشاندہی کرکے اصلاح کرنے کا موثر ذریعہ ہیں میں نے سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ تھانے میں آنے والے میڈیا پرسن کو عزت و احترام دیا جائے۔
26