فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قرآن کے آفاقی پیغام کی اشاعت کیلئے میڈیا کے محاذ پر و سعت مطا لعہ کی ضرورت ہے۔ حق و باطل کی جنگ میں داعی دین کیلئے اسلامی تہذیب و تمد ن کے شعائر کو بلند ر کھنا اولین ترجیح ہے ، پر نٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر میڈیا کے کارکن کی کوششوں کا مرکز و محور ا حیاء اسلام ہو۔ ان خیالا ت کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے ”داعی دین اور عصر حاضر کے چیلنجز” کے موضوع پر میڈیا کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حلقہ خواتین کی ر ہنمائوں بشری صادقہ،فوزیہ محبو ب،ڈاکٹرفہمیدہ ا لیاس،فریحہ کاشف نے کہاکہ میڈیا کے محاذ پر کار کن کی فطری صلاحیتوں کے نکھار کی ضرورت ہے۔
28