جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بو ر ڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ار ا کین شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ا یکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیاگیا اور مختلف نوعیت کے متعدد کیسز ضلع بھر سے قانونی کار ر و ا ئی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوز مالکان کے موقف کی بھی سماعت کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ضلع میں جعلی و غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فر وخت کیخلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقا ضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطا بق مر تب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کا ر ر وائی عمل میں لائی جائیگی۔مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے اس غیر قانونی فعل کا یکسر خا تمہ او لین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ازخود سیل توڑنے والوں کیخلاف مقدمات د ر ج کرائیں۔
29