53

میڈیکل سٹور مالک سے رشوت لینے والا ڈپٹی بزرگ کنٹرولر معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار)میڈیکل سٹور کے مالک سے مبینہ رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ذیشان کو معطل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق جڑانوالہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ذیشان نے کھرڑیانوالہ میں چیکنگ کے دوران میڈیکل سٹور کے مالک سے مبینہ طور پر رشوت لی تھی جس کی اعلی سطحی انکوائری چل رہی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے میڈیکل سٹور کے مالک سے مبینہ رشوت لینے کے معاملہ کی ازخود انکوائری کی اور مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو رپورٹ ارسال کرتے ہوئے پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کی استدعا کی تھی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی رپورٹ پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ذیشان کو معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جڑانوالہ ڈاکٹر ذیشان فوری طور پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں