چنیوٹ(نامہ نگار )میں نے اور میرے خاندان نے سیاست کوہمیشہ عبادت سمجھا ہے کسی لالچ زمین جائیداد کی خواہش کے بغیر عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 95میاں عمران نیکوکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ھمیشہ بنیادی جمہوری نظام میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر اپنے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اب بھی عوام اور دوستوں کی بھرپور فرمائش پر صوبائی اسمبلی کی نشست کا الیکشن لڑ رہا ہوں مجھے گزشتہ چند ایام میں چنیوٹ کی عوام نے دلی محبت کے ساتھ خوش آمدیدکہا اور خصوصی طور پر ہاتھ اٹھا کر میری کامیابی کے لئے دعائیں مانگی میں اپنے چنیوٹ کی عوام کا مقروض رہوں گا میری الیکشن مہم پر نیلی پیلی بتیوں کی امداد پر اعتراض کرنے والے دراصل ہار چکے ہیں اور اس طرح کے اوچھے الزامات پر اتر آئے ہیں میرا کردار سب کے سامنے ایک کھلی کتاب ہے میں کرپشن مافیا کے خلاف مکمل طور پر مخالف رہا ہوں اور مخالف رہوں گا کسی پر الزام نہیں لگاتا لیکن جس طرح سرکاری پیسے کو ممبران اور ان کے حواریوں نے ذاتی استعمال میں لایا انشااللہ منتخب ہو کر ان کو بے نقاب کروں گا میں ختم نبوت کا داعی ہوں اور اس بار عوام کو اسلام کو خطرے میں لانے والوں سے چھٹکارا دلاؤں گا آخر میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن آپ سب میرے انتخابی نشان حقہ پر لگائیں انشااللہ میں ھمیشہ کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔
