50

نئی ویزا پالیسی تیار ، سرحد پار سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پاکستان افغانستان چمن بارڈر کے بعد طورخم بارڈر پر بھی تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے ویزہ لازمی قر ا ر دیدیا۔پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی پاکستان میں داخلے کیلئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کیساتھ پاکستان میں داخل ھو سکتے تھے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعہ مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے ، اس سلسلے میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمدورفت کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گذشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئے ۔ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا ، سکیورٹی میں بہتری اورسمگلنگ کی روک تھام ہے ، دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں