45

نئے بھرتی ہونیوالے فرنٹ ڈیسک آپریٹرز کی CPO سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی پولیس لائن پولیس ویژن میں نئے بھرتی ہونے والے فرنٹ ڈیسک آپریٹر ز کو بریفنگ، سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی پولیس لائن پولیس ویژن میں نئے بھرتی ہونے والے فرنٹ ڈیسک آپریٹر زکے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے بہتر،مہذب اور بلاتاخیر حل کیلئے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیاہے ہیجہاں تھانے میں آنے والے شہریوں کو خوشگوار ماحول میں تیز ترین پیشہ وارانہ پولیس خدمات فراہم کی جائیں گے،فرنٹ ڈیسک پر دی گئی درخواست یا شکایت کی آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور شہریوں سے متواتر فیڈ بیک لیا جائے گا،فرنٹ ڈیسک کا مقصد پولیس کے روایتی کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے پولیس امیج کو بہتر بنانا ہے، سٹی پولیس آفیسر نے فرنٹ ڈیسک آپریٹرز کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا کام محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیں اگر آپ کو کسی کام کے کرنے میں کوئی مسئلہ یا رکاوٹ درپیش ہو تو بلا ججھک مجھے بتاسکتے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر نے فیصل آبا دکے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ آپ آئندہ اپنے کسی بھی قسم کے مسئلہ کی صورت میں تھانہ میں جا کر فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے رجوع کریں تاکہ آ پ کی جلد ازجلد داد رسی ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں