16

نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی تربیت مکمل’ سرٹیفکیٹ تقسیم

کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈومنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں ان کی تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی تربیت ریٹائرڈ تحصیلدارد رانا محمد اقبال نے کی تھی۔ اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ تمام لوگ اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ وہ علاقہ کی عوام کی خدمت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں اس لئے عوام کی قدر کریں۔ جو کوئی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل یا کام کے لئے ان لوگوں کے پاس آئے تو اس کا کام بغیر حیل و حجت کے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں